0
Sunday 14 Sep 2014 09:32

نائیجیریا میں فورسز کے حملے میں 100 عسکریت پسند ہلاک

نائیجیریا میں فورسز کے حملے میں 100 عسکریت پسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بوکوحرام کے کم ازکم 100 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ فوج نے بورنو کے شمال مشرق میں بوکوحرام جنگجوؤں کا حملہ پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ فورسز نے ریاست بورنو کے قصبے کوندیوگا میں عسکریت پسندوں کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ درجنوں عسکریت پسند ایک ٹرک میں سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ادھر بوکو حرام کے جنگجوؤں نے بورنو کے شمال مشرق میں حملہ کیا جس سے نمٹنے کے لیے مزید اہلکار بھیجے گئے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ فوج نے اس حملے کو پسپا کردیا ہے تاہم لڑائی سے متعلق آزاد ذرائع سے معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

حکام کے مطابق کئی گھنٹوں کی لڑائی میں حملہ آوروں کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ نائیجیریا کی حکومت کو بوکوحرام کے جنگجوؤں کیخلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ حملے کے بعد نیشنل آرمی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بوکوحرام کے جنگجوؤں نے نائیجیریا کی ریاست بورنوکے کچھ قصبوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 409623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش