0
Wednesday 30 Jul 2014 18:11

دہشتگرد عناصر کا جلد قلع قمع کر دیا جائیگا، قائم علی شاہ

دہشتگرد عناصر کا جلد قلع قمع کر دیا جائیگا، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دہشت گرد عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مربوط کارروائی کر رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی ایسی قوتوں کا قلع قمع کر دیا جائے گا۔ عید الفطر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عید کے موقع پر ہم سب کو مل کر پاکستان باالخصوص صوبہ سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عہد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گرد عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مربوط کارروائی کر رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی ایسی قوتوں کا قلع قمع کر دیا جائے گا۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کے اراکان اور پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں جاکر عوام کے مسائل معلوم کریں اور عید کے تہوار کی خوشیوں میں ضرورت مندوں اور غریب افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے بھی کہا کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں کیونکہ پیپلز پارٹی کا منشور غریب عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا تدارک کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 402224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش