0
Sunday 5 Oct 2014 09:01

داعش عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے، انجیلا مرکل

داعش عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے، انجیلا مرکل
اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ داعش عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاننور یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ داعش کیخلاف حملوں میں حصہ لینا پوری عالمی برادری کے بہترین مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش نہ صرف عرب خطے بلکہ یورپ میں بھی نوجوان طبقے کو متاثر کر کے اپنی طرف کھینچ رہی ہے، جو کہ زیادہ خطرناک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک داعش کیخلاف حملوں کا حصہ بننے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور یہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ عالمی برادری کیلئے بھی خطرے کا باعث ہے۔
خبر کا کوڈ : 413204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش