0
Tuesday 8 Apr 2014 02:52

اوباما کے دورہ سعودی عرب کے بعد امریکہ نے شامی باغیوں کو اسلحے کی فراہمی شروع کر دی

اوباما کے دورہ سعودی عرب کے بعد امریکہ نے شامی باغیوں کو اسلحے کی فراہمی شروع کر دی
اسلام ٹائمز۔ روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے شام کے باغیوں کو اسلحے کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق امریکہ نے شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کو انتہائی طاقتور اینٹی ٹینک ہتھیاروں سمیت دیگر اسلحہ فراہم کیا ہے۔ ٹاوٴ میزائلوں سمیت یہ اسلحہ شام کے دو باغی گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل مارٹن ڈیمسی نے اسرائیلی حکام سے کہا تھا کہ وہ اسلحہ پہنچانے کے دوران سعودی لڑاکا طیاروں کی مدد کریں۔ شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا فیصلہ حال ہی میں امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 370401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش