0
Monday 17 Nov 2014 16:07

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا امریکی سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا امریکی سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایک ہفتے کے دورے پر امریکا پہنچے جہاں انہوں نے سنٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ کا سینٹ کوم پہنچنے پر زبردست استقبال کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف نے جنرل مارٹن ڈیمپسی اور دیگر اعلی امریکی فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران دسمبر میں امریکی افواج کی افغانستان سے واپسی، آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی حکام نے ضرب عضب کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے پیشکش کی ہے کہ افغان افواج کو تربیت فراہم کرنے میں پاکستان امریکی افواج کی مدد کے لیے تیار ہے۔ امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے بعد پاکستان میں دیگر جہادی تنظیموں کے خلاف کارروائی کی بھی توقع کا اظہار کیا ہے۔ جنرل راحیل شریف کل بھی سینٹ کوم میں فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ واشنگٹن پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقات وزیر دفاع چیک ہیگل اور کانگریس کی دفاعی کمیٹی سے ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 419948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش