0
Tuesday 18 Nov 2014 15:53

دہشتگردی سے نمٹنے کے سلسلے میں پاکستان امریکہ کا ایک قریبی اتحادی ہے، امریکی محکمہ خارجہ

دہشتگردی سے نمٹنے کے سلسلے میں پاکستان امریکہ کا ایک قریبی اتحادی ہے، امریکی محکمہ خارجہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان سے تعلقات بہتر ہیں، جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں باہمی مفادات پر تبادلہ خیال ہوا۔ واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر پریس تعلقات جیف راتھکے نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سات روزہ امریکی دورہ جاری ہے، انہوں نے فلوریڈا میں سینٹرل کمانڈ کا دورہ کیا۔ کمانڈر جیف آسٹن و دیگر فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ جس میں انہوں نے پیشہ ورانہ اور افغانستان کے استحکام کے متعلق بات چیت کی ہے۔ چیئرمین چیفس آف اسٹاف جنر مارٹن ڈیمپسی سے ملاقات میں خطے کی اور خصوصی طور پر افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فوجی رہنماؤں نے افغانستان میں امن و استحکام اور افغان افواج کی تربیت کے حوالے بات ہوئی۔ جیف نے کابل میں رکن پارلیمنٹ خاتون پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکاکی مدد کرنے والے افغان شہریوں کو امریکا آنے کیلئے جلد ویزا جاری کردیا جائیگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی وسیع تر معاملات پر بات چیت جاری رہتی ہے. انھوں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ کلیدی حیثیت کے فرد ہیں جس سطح کے مکالمے کی بہت اہمیت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اب تک کی ملاقاتوں میں، شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری پاکستانی فوج کی کارروائی پر سودمند بات چیت ہوئی، انتہا پسند گروہوں کے خلاف کارروائی اور سرحد کی سکیورٹی کا معاملہ سامنے آیا۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے سلسلے میں پاکستان امریکہ کا ایک قریبی اتحادی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ڈائیلاگ جاری رہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 420171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش