0
Friday 17 Oct 2014 18:16

امریکی نائب صدر کا بیٹا منشیات کا استعمال کرنے پر ملازمت سے فارغ

امریکی نائب صدر کا بیٹا منشیات کا استعمال کرنے پر ملازمت سے فارغ
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو منشیات کا استعمال کرنے پر سرکاری ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہنٹر بائیڈن امریکی بحریہ میں افسر تھا اور اس کا گزشتہ برس ٹیسٹ لیا گیا جس میں ان کے خون میں کوکین کی موجودگی ثابت ہوئی۔ دوسری جانب ہنٹر بائیڈن کی جانب سے جاری ایک بیان میں منشیات کے استعمال کے باعث ملازمت سے نکالے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے عمل پر بہت شرمندگی اور افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے ملک کے لئے نیوی میں خدمات انجام دیں اور نیول حکام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ ہنٹر بائیڈن نے 2012 میں امریکی بحریہ میں کمیشن میں ملازمت حاصل کی تھی، لیکن جب گزشتہ برس ان کا طبی معائنہ کیا گیا تو رپورٹ میں کوکین کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر انہیں ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 415078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش