0
Sunday 23 Nov 2014 19:19
علامہ ساجد نقوی نے مظلومیت کو باعث فخر اور ظلم و ظالم کو قابلِ نفرت سمجھا

تحریک جعفریہ کی بحالی سے قائد شہید اور دیگر شہداء کی روح کو تسکین ملے گی، مولانا وحید علی ساجدی

تحریک جعفریہ کی بحالی سے قائد شہید اور دیگر شہداء کی روح کو تسکین ملے گی، مولانا وحید علی ساجدی
اسلام ٹائمز۔ دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے مسئول مولانا وحید علی ساجدی نے تحریک جعفریہ پاکستان کی بحالی پر پوری قوم، شیعیان پاکستان اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ مولانا وحید علی ساجدی کا کہنا تھا کہ تحریکِ جعفریہ پاکستان کی بحالی ہماری قومی قیادت کی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کی جانی والی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ گذشتہ چودہ سال سے اہل تشیع اور قومی قیادت کو پابندیوں کے ذریعے قومی حقوق کے حصول کی جدوجہد سے روکنے کی کوششیں کی گئیں، لیکن علامہ سید ساجد علی نقوی نے کسی "پورٹ فولیو" ٹائٹل یا نام کی محتاجی کو اپنی مجبوری نہیں بننے دیا بلکہ تحریک جعفریہ سے وابستہ مخلص و جانثار کارکنان و عہدیداران کے تعاون سے قومی فعالیت کو جاری رکھا، انہوں نے دہشت گردی و خون کی ہولی کا مقابلہ کرکے نہ صرف مکتب کو سرخرو کیا بلکہ پاکستانی عوام کو امن و محبت کا تحفہ بھی دیا۔ مولانا ساجدی کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ تحریک جعفریہ ایک امن پسند جماعت ہے۔ تحریک جعفریہ پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ ظلم و تشدد کی نفی کی ہے اور دلیل و برہان کی دو دھاری تلوار سے احسن جدل کی تلقین کی ہے، انہوں نے مظلومیت کو باعث فخر اور ظلم و ظالم کو قابلِ نفرت سمجھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 421053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش