0
Wednesday 15 Oct 2014 18:46

سعودی عرب ، ریاض میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے امریکی شہری ہلاک

سعودی عرب ، ریاض میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے امریکی شہری ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے دفاعی شعبے میں کام کرنے والے ایک امریکی کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے ہلاک اور دوسرے زخمی کر دیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب سفر کے لئے وارننگ جاری کر دی ہے۔ سعودی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاض کے مشرق میں واقع ایک پٹرول سٹیشن پر پیش آیا، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے، فائرنگ کی وجہ کا علم نہیں ہو سکا۔ سعودی عرب سے ایک امریکی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والا امریکی اور اسکا ساتھی، دونوں امریکا کے دفاعی شعبے میں ایک کنٹریکٹر فرم کے ملازم تھے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب سفر کرنے سے خبردار کیا۔
خبر کا کوڈ : 414790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش