0
Thursday 16 Oct 2014 22:11

القاعدہ، انڈین مجاہدین اور لشکر کے ساتھ گٹھ جوڑ کی کوشش میں ہے، ہندوستان پر حملہ بھی کرسکتے ہیں، ڈی جی

القاعدہ، انڈین مجاہدین اور لشکر کے ساتھ گٹھ جوڑ کی کوشش میں ہے، ہندوستان پر حملہ بھی کرسکتے ہیں، ڈی جی
اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کے کئی شہروں میں القاعدہ کے حملے کا خطرہ منڈلا رہا ہے، این ایس جی کے ڈی جی نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے، ڈی جی کے مطابق القاعدہ، انڈین مجاہدین اور لشکر کے ساتھ گٹھ جوڑ کی کوشش میں ہے، این ایس جی کے ڈی جی جے این چودھری نے کہا ہے کہ خطرناک دہشت گرد تنظیم القاعدہ بھارت میں مقامی گروہوں کے ساتھ مل کر حملہ کر سکتا ہے، جے این چودھری نے صحافیوں سے کہا کہ القاعدہ کے دہشت گردوں نے آٹھ دس سال پہلے گوا، بیگلورو اور امرتسر میں کارروائیاں کی تھیں اس لئے اب ان کے حملے کا خدشہ کوئی نئی بات نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی سکیورٹی نے ایک ساتھ کئی شہروں میں دہشت گردانہ حملے ہونے کی صورت میں ان کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر لی ہے، انہوں نے کہا کہ القاعدہ بھارت میں کیمپ نہیں بنا سکتا ہے، انڈین مجاہدین، جیش محمد، لشکر طیبہ وغیرہ دہشت گرد تنظیم آپس میں مل کر ایک ساتھ کئی شہروں پر حملہ کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 414961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش