0
Wednesday 30 Jul 2014 20:59

بھارت ریاست مہاراشٹر میں مٹی کے تودے گرنے سے 10 افراد ہلاک

بھارت ریاست مہاراشٹر میں مٹی کے تودے گرنے سے 10 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں حکام کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں زمین کھسکنے اور مٹی کے تودے گرنے سے دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 170 افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں، یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں حکام کے مطابق مٹی کے تودے میں تقریباً 40 گھر دب گئے ہیں اور ان میں 170 سے زیادہ لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، ابھی تک ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہوسکا تاہم بھارتی ٹی وی رپورٹوں میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کی بات کہی جا رہی ہے، بتایا جاتا ہے کہ مہاراشٹر حکومت کی جانب سے امدادی ٹیمیں پونے ضلعے کے امبیگاؤں قصبے کے لیے روانہ ہوچکی ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک مقامی اہلکار کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے خود ملبا ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو جلد از جلد نکالا جاسکے، بھارت میں قومی آفات فورس کے علاقائی افسر آلوک اوستھی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا  ’’انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 42 سے 50 گھر اس کی زد میں آئے ہیں جبکہ ان میں 150 لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، ہم نے وہاں کے لیے دو ٹیمیں روانہ کی ہے‘‘۔ دوسری جانب بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی اعلیٰ سرکاری اہلکار سورو راؤ نے کہا کہ مرنے والوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہے اور ہم لوگ ذرا احتیاط سے کام لے رہے ہیں تاکہ جو ملبے میں زندہ بچ گئے ہیں ان کو بچایا جاسکے، اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ زبردست بارش کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث پیش آيا ہے۔
خبر کا کوڈ : 402234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش