0
Tuesday 22 Jul 2014 20:46

نریندر مودی کی حکومت بھارت کا وقار قائم رکھے گی، ارون جیٹلی

نریندر مودی کی حکومت بھارت کا وقار قائم رکھے گی، ارون جیٹلی
اسلام ٹائمز۔ نریندر مودی کی حکومت نے آج واضح کیا کہ پاکستان کے آگے نہ تو وہ جھکی ہے اور نہ ہی وہ کبھی ملک کے سر کو جھکنے دے گی، بھارت کے وزیر دفاع ارون جیٹلی نے راجیہ سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ 26 مئی کے نئی حکومت کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے 17 جولائی تک کنٹرول لائن اور پاکستان سے لگی بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 19 معاملے ہوئے ہیں اور ہندوستانی فوج اور نیم فوجی دستوں نے اس کا سخت جواب دیا ہے۔ رواں سال میں 16 جولائی تک 54 جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات ہوئے ہیں، ہر واقعہ کے بعد مناسب سطح پر پاکستان کے متعلقہ حکام کے سامنے اسے رکھا جاتا ہے، انہوں نے ہندوستان پاکستان تعلقات اور جنگ بندی کی سیاست نہیں کرنے کی ارکان سے درخواست کرتے ہوئے نہ تو نئی حکومت کا سر جھکا ہے اور نہ ہی حکومت ملک کے سر کو کبھی جھکنے دے گی، انہوں نے کہا کہ 2013ء میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے کل 347 واقعات ہوئے جبکہ 2004ء میں یہ تعداد محض ایک رہی تھی، انہوں نے کہا کہ فوج اور نیم فوجی دستوں کے شہیدوں اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کے قواعد بنائے گئے ہوئے ہیں اور اسی کے مطابق یہ دیا جاتا ہے۔ جہاں تک فائرنگ میں کسانوں اور ان کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا سوال ہے تو ارکان کے تجویز پر غور کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 400911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش