0
Wednesday 30 Jul 2014 18:26

لیبیا میں باغیوں نے بن غازی کے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا

لیبیا میں باغیوں نے بن غازی کے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا

اسلام ٹائمز۔ لیبیا میں باغیوں نے مشرقی شہر بن غازی کے فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا جب کہ راکٹوں سے حملے اور جھڑپوں میں 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کی اسپیشل فورسز کے ایک افسر نے بن غازی میں فوجی اڈے پر حملے کے بعد فورسز کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ باغیوں کی جانب سے شدید گولہ باری کے بعد فوج کو بن غازی میں فوجی اڈے سے پسپائی اختیار کرنا پڑی دوسری جانب جنگجوؤں نے بھی اپنے بیان میں اس کی تصدیق کی کہ انہوں نے فوجی اڈے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

بن غازی کے فوجی اڈے پر کنٹرول حاصل کرنے سے قبل پیر کو لیبیا کی فوج اور باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 30 افراد مارے گئے جب کہ اس دوران طرابلس میں واقع تیل کے ذخائر میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس کے دھوئیں نے بڑے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے فوج اور جنگجوؤں کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث بن غازی اور دارالحکومت طرابلس کے کئی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں جب کہ جھڑپوں میں کم از کم 100افراد ہلاک اور 400 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 402226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش