0
Thursday 24 Apr 2014 09:47

کراچی میں پرانی سبزی منڈی پر خودکش دھماکہ، معطل پولیس افسر شفیق تنولی جاں بحق

کراچی میں پرانی سبزی منڈی پر خودکش دھماکہ، معطل پولیس افسر شفیق تنولی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں معطل پولیس افسر شفیق تنولی کے گھر پر خود کش حملہ، شفیق تنولی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خود کش دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے قریبی واقع گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں معطل پولیس افسر شفیق تنولی کا گھر منہدم ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل بھی دہشت گردوں کی جانب سے شفیق تنولی کو نشانہ بنایا گیا تھا، گزشتہ سال بھی دہشت گردوں کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سابق پولیس افسر شفیق تنولی کو کلفٹن میں کارروائی کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ شفیق موجکو تھانے کی حدود میں تعینات تھے۔
خبر کا کوڈ : 375920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش