0
Saturday 26 Jul 2014 12:04

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ شدت پسندوں  کےمتعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور تحصیل میر علی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے تباہ اور 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی خوشحال اور حسوخیل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گذشتہ ماہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن میں اب تک 500 کے قریب شدت پسند ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور آئی ای ڈیز بنانے کی متعدد فیکٹریاں بھی پکڑی جا چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 401597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش