0
Thursday 23 Oct 2014 23:11

اتحادیوں کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائیگا، اسٹیفن ہارپر

اتحادیوں کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائیگا، اسٹیفن ہارپر
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر کا کہنا ہے حالیہ دہشت گرد حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائے گا۔ ٹیلی ویژن پرخطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم اسٹیفن ہارپر نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد ملک بھرمیں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے گا، سیکورٹی حکام اوراداروں پرحملہ خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوا میں گذشتہ روز ہونے والے حملے کے بعد کی جانے والی ناکہ بندی ختم کردی گئی ہے تاہم پارلیمنٹ کا علاقہ تاحال بند ہے۔

خبر کا کوڈ : 416177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش