0
Wednesday 27 Aug 2014 21:06
طاہر القادری کی یہ شرائط دو گھنٹے کی ایکسٹینشن کیلئے ہیں

قانونی تقاضے پورے کرنے کو تیار ہیں، کوئی دبائو قبول نہیں کرینگے، نواز شریف

قانونی تقاضے پورے کرنے کو تیار ہیں، کوئی دبائو قبول نہیں کرینگے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ حکومت کا ڈاکٹر طاہر القادری کی شرائط کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کو تیار ہیں لیکن کوئی دبائو قبول نہیں کرینگے۔ ڈیڈ لائن میں چند گھنٹوں کی توسیع کیلئے طاہر القادری کی شرائط نہیں مانی جا سکتیں۔ حکومت نے طاہر القادری کی شرائط غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیں۔ میڈیا کے ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کی یہ شرائط تو صرف دو گھنٹے کی ایکسٹینشن کے لئے ہیں، باقی ایجنڈا بعد میں بیان کریں گے۔ طاہر القادری حکومت تسلیم کرتے ہیں نہ پارلیمنٹ کو، اور یہی ان کا اصل ایجنڈا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سانحہ لاہور کی تحقیقات اور عدالتی حکم پر عملدرآمد کرے گی لیکن اس کے لئے دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کیا ایک غیر منتخب شخص کے دبائو پر منتخب حکومت کے ذمہ داروں اور پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا جائے۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن کوئی فیصلہ دبائو کے تحت نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 406970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش