0
Monday 20 Oct 2014 17:22

دھرنا جاری یا موخر، اعلان کل اسلام آباد میں جشن بیداری عوام میں کیا جائیگا

دھرنا جاری یا موخر، اعلان کل اسلام آباد میں جشن بیداری عوام میں کیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ ’’القادریہ‘‘ پر ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ قاف کے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی، سابق گورنر پنجاب غلام مصطفٰی کھر، پی اے ٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، پی اے ٹی کے پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور دھرنوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ محرم الحرام کے احترام میں دھرنوں کو فی الحال ملتوی کر دیا جائے اور محرم الحرام کے بعد دوبارہ دھرنے شروع کئے جائیں۔ ایم ڈبلیو ایم کی اس تجویز کی مسلم لیگ قاف کی جانب سے مخالفت کی گئی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر جماعتوں کی متفقہ رائے سے دھرنے موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، تاہم اس کا اعلان ڈاکٹر طاہرالقادری کل اسلام آباد میں دھرنے میں اپنے خطاب میں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جلسے نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دھرنے جاری یا ختم کرنے کا اعلان کل اسلام آباد میں ہونے والے جشن بیداری عوام میں کیا جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس ان کی رہائش گاہ پر ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران جلسے نہیں کئے جائیں گے، تاہم دھرنے جاری یا ختم کرنے کا اعلان کل اسلام آباد میں جشن بیداری عوام میں کیا جائے گا، اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ان کا عوامی تحریک سے کوئی اختلاف نہیں۔ عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ منگل کو اسلام آباد میں جشن بیداری عوام منایا جائے گا، جس میں علامہ طاہر القادری مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 415547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش