0
Monday 28 Jul 2014 12:40

فلسطینی مائیں عید کے روز بھی لاشیں اٹھاتی رہیں

فلسطینی مائیں عید کے روز بھی لاشیں اٹھاتی رہیں
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں عید کے روز بھی مائیں اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتی رہیں اور غزہ میں جاری صیہونی بربریت سے مزید 10 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں گذشتہ 21 روز سے جاری بربریت اور سفاکیت میں اب تک 1060 سے زائد نہتے فلسطینی شہید جب کہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ گذشتہ روز اسرائیل نے 12 گھنٹے کے لئے جنگ بندی کے اعلان سے قبل غزہ پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں جب کہ جنگ بندی جنگ بندی ختم ہوتے ہی صیہونی افواج نے ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کا آغاز کر دیا جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ حماس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی میں تل ابیب پر بم برسائے گئے جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔

ادھر غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران کی جانے والے امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والی عمارتوں کے ملبے سے 150 سے زائد لاشیں برآمد ہوئی ہیں، بیشتر لاشیں غزہ کے علاقوں بیتِ حانون، خان یونس اور شجاعیہ سے ملی ہیں۔  صیہونی جارحیت کے خلاف اسرائیل کے شہر یروشلم اور مغربی کنارے سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 401948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش