0
Saturday 13 Sep 2014 09:24

دارالعوام میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت

دارالعوام میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے اعتراضات کے باوجود برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بحث ہوئی جس میں ارکان نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی اور برطانوی حکومت سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر نے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلا پر بھی زور دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحت کی گئی جو تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ بحث میں 17 ارکان نے حصہ لیا، اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چودھری بھی موجود تھے۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرے۔ ارکان نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہوئے مقبوضہ وادی سے بھارتی فوج کے انخلا پر بھی زور دیا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اتنی بڑی تعداد میں بھارتی فوج کے ہوتے ہوئے غیر جانبدارانہ انتخابات کیسے ہو سکتے ہیں۔ برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت مل کر بیٹھیں۔
خبر کا کوڈ : 409454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش