0
Wednesday 16 Apr 2014 21:31

مسجد اقصیٰ میں یہودی سیاحوں کو داخلے کی اجازت پر فلسطینیوں کا احتجاج

مسجد اقصیٰ میں یہودی سیاحوں کو داخلے کی اجازت پر فلسطینیوں کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ یہودی سیاحوں کے لئے مسجد اقصی کا دروازہ کھولنے کے معاملے پر نہتے فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پولیس نے غیر مسلم سیاحوں کو مسجد کے احاطے میں جانے کی اجازت دی جبکہ اس موقع پر پولیس کی سرپرستی میں متعدد شدت پسند یہودی سیاح بھی مسجد میں داخل ہو گئے جس کے بعد فلسطینیوں نے احتجاج شروع کر دیا، پولیس نے نہتے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کے ساتھ ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا جس کے باعث درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی قانون کے مطابق مسجد اقصی کے احاطے میں یہودیوں کی عبادت پر پابندی ہے اس کے باوجود اسرائیل کی جانب سے آج مسجد میں غیرمسلم سیاحوں کے ساتھ شدت پسند یہودیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 373652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش