0
Tuesday 22 Apr 2014 09:10

افضل گورو کی خفیہ پھانسی، آر کے سنگھ کا فاروق عبداللہ پر پلٹ وار

افضل گورو کی خفیہ پھانسی، آر کے سنگھ کا فاروق عبداللہ پر پلٹ وار
اسلام ٹائمز۔ سابق بھارتی داخلہ سکریٹری آر کے سنگھ نے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق کی یہ عادت رہی ہے کہ وہ بغیر کسی وجہ کے بات کرتے ہیں، خبررساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے آر کے سنگھ نے کہا کہ میں انہیں (ڈاکٹر فاروق) کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے بیٹے عمر عبداللہ سے بات کریں اگر وہ اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ افضل گورو کو کیسے پھانسی دی گئی اور ان کا بیٹا انہیں اُن پوری تفاصیل سے آگاہ کریگا کہ کیا عمر عبداللہ کو افضل گورو کی پھانسی سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا یا نہیں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے گورو کو پھانسی دینے کا الزام آر کے سنگھ پر لگانے کے ردعمل میں اُن کا کہنا تھا ’’ڈاکٹر فاروق کیلئے بہترین طریقہ یہ ہوگا کہ وہ پھانسی کے معاملے کے بارے میں اپنے بیٹے عمر عبداللہ سے تفاصیل حاصل کریں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہربانی کرکے ڈاکٹر فاروق سے کہا جائے کہ وہ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، سونیا گاندھی اور عمر عبداللہ سے بات کریں تاکہ افضل گورو کو پھانسی دینے سے متعلق پوری تفاصیل حاصل کی جاسکیں۔ آر کے سنگھ نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اگر فاروق عبداللہ اپنے بیٹے سے پوچھیں گے تو میں یہ دعویٰ کرتا ہوں کہ وہ آج کے بعد کبھی بھی مستقبل میں اس پھانسی کے بارے میں بات نہیں کریں گے۔

بھارت کے سابق داخلہ سکریٹری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  میری اُن سے یہ عرضداشت ہے کہ وہ اپنے بیٹے عمر عبداللہ سے بات کریں اور اگر وہ ایسا کرتے ہیں حالانکہ مجھے یہ کہنا چاہئے کہ اُن کے بیٹے نے ڈاکٹر فاروق کو پہلے ہی اس معاملے کے بارے میں جانکاری دی ہوگی اور وہ کبھی بھی مجھ پر اُنگلی نہیں اُٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے انتہائی حیرانگی کی بات ہے کہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی ڈاکٹر فاروق ایک ایسی بات کررہے ہیں جو ہضم ہونے والی نہیں ہے، اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق کے بارے میں یہ نئی بات نہیں کہ وہ کسی کو موردِ الزام ٹھہرائیں، بلکہ انہیں وجوہات جانے بنا ہی الزامات لگانے کی عادت رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 375254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش