0
Wednesday 27 Aug 2014 20:20

وزیر اعظم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیرون ملک روانہ ہو جائینگے، چہ میگوئیاں شروع

وزیر اعظم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیرون ملک روانہ ہو جائینگے، چہ میگوئیاں شروع
اسلام ٹائمز۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف ملک کی نازک سیاسی صورتحال کے دوران آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف ترکی کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ ترکی کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے، اس دورے کے دوران خارجہ امور کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم کے بیرون ملک روانہ ہونے کی اطلاعات پر سیاسی و صحافتی حلقوں میں مختلف قسم کی چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش