0
Sunday 20 Jul 2014 17:05

علامہ ناصر عباس جعفری کے 2 محافظ اور ایک ڈرائیور اغوا ہوگئے

علامہ ناصر عباس جعفری کے 2 محافظ اور ایک ڈرائیور اغوا ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جفری کے دو محافظ اور ایک ڈرائیور کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کے محافظ رضوان، عاصم اور ڈرائیور نثار راولپنڈی سے یوم علی (ع) کے جلوس کے بعد واپس اسلام آباد آرہے تھے کہ راستے میں انہیں اغوا کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈرائیورز کی آخری فون کال ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی کو ہوئی۔ علامہ ناصر عباس جعفری سحری کے وقت واپس اسلام آباد آگئے تھے، تاہم گارڈ اور محافظ بعد میں واپس آرہے تھے کہ انہیں اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس سے غائب کر دیا گیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور اغوا کئے گئے محافظ اور ڈرائیوروں کو فی الفور رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 400552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش