0
Thursday 16 Oct 2014 19:44

داعش بغداد کے لیے خطرہ نہیں، سیکڑوں دہشت گرد ہلاک کر دیئے، پنٹاگان کا دعویٰ

داعش بغداد کے لیے خطرہ نہیں، سیکڑوں دہشت گرد ہلاک کر دیئے، پنٹاگان کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع نے شام کےسرحدی علاقے کوبانی میں دولت اسلامیہ عراق و شام کے سیکڑوں جنگوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ شام کے سرحدی علاقے کوبانی میں داعش کے سیکڑوں جنگجوؤں ہلاک ہو چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود داعش شام کے اسٹریٹجک علاقے کا محاصرہ کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش ہر حال میں کوبانی پر اپنا کنڑول قائم کرنا چاہتی ہے اور یہی وجہ سے ان کے جنگوؤں بڑی تعداد میں اس علاقے میں آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی افراد کی اکثریت علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہو چکی ہے۔ جبکہ جان کبری نے کہا کہ اگر کوبانی کا علاقہ دولت اسلامیہ کے کنٹرول میں آ جاتا ہے تو یہ ایک بہت بڑٓا نقصان ہو گا، کوبانی میں داعش کے خلاف جاری آپریشن ان ہیرنٹ ریزولو کی اسٹریٹجی دوسرے علاقوں کے مقابلے میں بہت بڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شاید داعش کو مختصر وقت میں ختم نہ کر سکیں، دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خاتمے میں خاصہ وقت درکار ہو گا۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں داعش کی پیش قدمی کے حوالے سے پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ دولت اسلامیہ عراق کے دارالحکومت کے سیکیورٹی کے لئے فی الحال کسی قسم کا خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 414962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش