0
Sunday 20 Apr 2014 16:06

وفاقی حکومت کی ناراض بلوچوں سے مذاکرات کی منظوری، رابطہ کرنیکی ہدایت

وفاقی حکومت کی ناراض بلوچوں سے مذاکرات کی منظوری، رابطہ کرنیکی ہدایت

اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کی منظوری دیتے ہوئے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت بی ایل اے سمیت دیگر تمام ناراض گروپوں سے مذاکرات کرے گی۔ حکومتی اور بلوچ رہنماؤں کی سطح پر رابطہ کمیٹی کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ ناراض بلوچوں کی اکثریت بیرون ملک مقیم ہے۔ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی توجہ مبذول کروائی تھی۔ حربیار مری، خان آف قلات، جاوید مینگل، سلمان داؤد سمیت کئی اہم رہنماء بیرون ملک ہیں۔ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کابینہ کے اہم اجلاس کے دوران وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے استدعا کی تھی کہ طالبان کی طرح بلوچ رہنماؤں سے بھی مذاکرات کئے جائیں۔ تاکہ بلوچستان میں بھی امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔ بلوچستان میں حالات کی بہتری کیلئے اگر مذاکرات سے معاملات بہتر ہو سکتے ہیں تو اچھی بات ہے۔ اس پر وزیراعظم نواز شریف نے مذاکرات کیلئے رابطہ کرنے کی منظوری دے دی۔ مذاکراتی ٹیم کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کیلئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کمیٹی کے ارکان کے نام پر خصوصی طور پر وزیراعظم پاکستان کو پیش کریں گے۔ جس پر وزیراعظم نواز شریف حتمی کمیٹی کا چناؤ کرکے اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 374769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش