0
Wednesday 27 Aug 2014 20:46
حکومت کا مذاکرات برائے مذاکرات کا ڈھونگ مزید نہیں چل سکتا

نواز شریف کے استعفے کے بغیر کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے، علامہ ناصر عباس جعفری

نواز شریف کے استعفے کے بغیر کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کچھ دیر قبل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی، دونوں رہنماوں کے مابین ملاقات کے دوران انقلاب مارچ کی آئندہ کی حکمت عملی اور حکومت کی جانب سے آنے والی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ملاقات کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود اب تک سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر نہ کٹنا قانون کی پامالی نہیں تو کیا ہے۔؟ کرپٹ سسٹم قاتلوں کو پروٹیکشن فراہم کر رہا ہے، حکمرانوں نے اب تک مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا، حکمران قانون کو نہیں مان رہے، نواز شریف کے استعفے کے بغیر انصاف ممکن نہیں، حکومت کا مذاکرات برائے مذاکرات کا ڈھونگ مزید نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے اندراج تک کسی قسم کے مذاکرات بے معنی ہیں، اتحادی جماعتوں کے قائدین کا اتفاق ہے کہ قاتل اور قانون شکن حکومت کو مزید مہلت نہ دی جائے، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اگلے لائحہ عمل کا فوری اعلان کیا جائے، نواز شریف کے استعفے کے بغیر کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔
خبر کا کوڈ : 406961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش