0
Saturday 26 Jul 2014 10:04

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت عالم اسلام پر حملہ ہے، عبدالرشید

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت عالم اسلام پر حملہ ہے، عبدالرشید

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو عالم اسلام پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسلامی ممالک سے اسرائیل کے خلاف جہاد کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین کے نہتے اور معصوم مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں پر جہاد فرض ہو چکا ہے۔ جہاد کے علاوہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا کوئی اور حل نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد میں یوم القدس اور 27 رمضان المبارک یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کے جذبات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ سرینگر میں فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے پرجوش احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر اور غزہ میں ہونے والے ان انسانیت سوز مظالم میں اسلام دشمن امریکہ اسرائیل کے ساتھ ان سنگین جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اسلامی ممالک کے حکمران اسرائیل یا پھر بھارتی مفادات کے چوکیدار بن گئے ہیں، مسلمان حکمران اپنے فرض کا احساس کریں۔ 

انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کیا جائے، اسرائیل کے خلاف مسلمانوں پر جہاد فرض ہو چکا ہے۔ مسلم حکومتوں کو فوری طور پر اس کا اعلان کر دینا چاہیے، اس مسئلے کا جہاد کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان سربراہان مملکت اکٹھے ہوں مشترکہ اہداف کا تعین کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔ اسرائیل کے خلاف اور اس مشترکہ ہدف کو حاصل کرنے کے لئے دنیا بھر کے مسلمانون کو متحرک کیا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر، گلگت و بلتستان کے عوام پابند سلاسل مصری صدر محمد مرسی کے لبیک یاغزہ کے نعرے کے ساتھ ہیں، ہر جگہ یہی نعرے گونج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے آزادی کے اس نامکمل ایجنڈے کے لئے حکمران کشمیریوں کی پشت پناہی کی بجائے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ قومی موقف سے انحراف کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت نے بنیادی موقف سے ہٹنے کی کوشش کے تو یہ اس کے حق میں بہتر نہیں ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 401560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش