0
Sunday 23 Nov 2014 14:59
داعش کا اسوقت تک پاکستان میں کوئی وجود نہیں

آئی ایس آئی ایس سمیت تمام شدت پسند تنظیموں کیخلاف مکمل کریک ڈاون ہوگا، چوہدری نثار علی

آئی ایس آئی ایس سمیت تمام شدت پسند تنظیموں کیخلاف مکمل کریک ڈاون ہوگا، چوہدری نثار علی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ داعش کا اس وقت تک پاکستان میں کوئی وجود نہیں، چند عسکریت پسند تنظیمیں داعش کا نام استعمال کرکے وال چاکنگ کے ذریعے خوف و ہراس پیدا کر رہی ہیں، تیس نومبر کو پی ٹی آئی کا جلسہ ہوا تو قانون اور ضابطہ کے مطابق ہوگا، اگر کسی کو کوئی ابہام ہے کہ جس طرح جلسوں میں تقاریر ہوتی رہیں ہیں، اس حوالے سے کوئی یلغار ہوگی تو یہ لوگ بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انکے حقوق اور آزادی کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، جو میری بطور وزیر داخلہ ذمہ داری بھی بنتی ہے، اسٹیٹ کی طاقت کمزور نہیں کہ جو چاہے یلغار کر دے، کچھ لوگ حکومت کو نیچا دکھانے کے لئے بضد ہیں کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود ہے اور اشتعال انگیز بیانات داغ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا آمد پر کوہستان ہاوس ٹیکسلا میں عوامی اجتماع اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ چند عسکریت پسند تنظیمیں داعش کا نام ضرور استعمال کر رہی ہیں، ایسی بیان بازی جس سے ملک کی جگ ہنسائی ہو اجتناب کرنا چاہئے، میری تمام ایسے عناصر سے گزارش ہے کہ جو آئی ایس آئی ایس کے حوالے سے روز بیان بازی کرتے ہیں کہ یہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں پاکستان پہلے اس حوالے سے بدنام ہے کہ دنیا کی عسکریت پسند تنظیمیں یہاں وجود رکھتی ہیں جو کہ وجود نہیں رکھتی، ہم خواہ مخواہ پاکستان کو اسکے ساتھ کیوں جوڑنا چاہتے ہیں، کچھ لوگ حکومت کو نیچا دکھانے کے لئے بضد ہیں کہ پاکستان میں اسکا کوئی وجود ہے اور اشتعال انگیز بیانات داغ رہے ہیں، پاکستان کے تمام فوجی اور سول ادارے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انکا فوکس ان تمام شدت پسند تنظیموں، بشمول آئی ایس آئی ایس یا ایسے عناصر پر ہے، ان کے خلاف مکمل کریک ڈاون ہوگا اور انہیں پاکستان سے ختم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وال چاکنگ سے ہرگز یہ مراد نہیں کہ داعش کا کوئی وجود ہے، چند عسکریت پسند تنظیمیں وال چاکنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 421009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش