0
Friday 26 Sep 2014 08:56

شام میں دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستانی شہری بھی موجود ہیں، امریکہ

شام میں دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستانی شہری بھی موجود ہیں، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے انٹیلی جنس اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام میں دیگر ممالک کے لوگوں کی طرح پاکستانی باشندے بھی موجود ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں کہ وہ دولتِ اسلامیہ کی مدد کر رہے ہیں یا نہیں۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان ونے چاولہ نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ امریکہ کو معلوم ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے جنگجووں کی مدد کے لئے خود امریکی شہری بھی شام گئے ہیں، اِس کے علاوہ یورپ سے ایک ہزار افراد وہاں گئے ہیں، لیکن ان میں اکثریت مشرق وسطٰی کے شہریوں کی ہے۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان سے کتنے لوگ وہاں گئے ہیں لیکن ہم کو سمجھنا ہے کہ یہ دنیا بھر کا مسئلہ ہے۔ صدر اوباما نے کہا ہے کہ صرف فضائی حملے اِس مسئلے کا حل نہیں، اِس کے علاوہ بھی کئی طریقوں سے مدد کی جاسکتی ہے، پاکستان کو دیکھنا ہوگا کہ وہ کس انداز میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف عالمی برادری کا ساتھ دے سکتا ہے۔ ترجمان سے پوچھا گیا کہ امریکہ نے طالبان سے جنگ بھی کی اور پھر مذاکرات بھی کئے تو اگر دولتِ اسلامیہ بھی مذاکرات کرنے کا مطالبہ کرے تو کیا ان سے بات چیت کی جائے گی، اِس کے جواب میں ونے چاولہ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل کے بارے میں کوئی رائے زنی نہیں کرسکتے، لیکن موجودہ صورتِ حال اور دولتِ اسلامیہ کے جنگجووں کی کارروائیوں کو دیکھ کر مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 411703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش