0
Tuesday 16 Sep 2014 18:08

وزیراعظم سمیت وزراء کیخلاف مقدمے کے اندراج کا حکم حکومت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، سعد رفیق

وزیراعظم سمیت وزراء کیخلاف مقدمے کے اندراج کا حکم حکومت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آخری حد تک لچک دکھانے کے باوجود عمران خان اور طاہرالقادری پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ اپنے ایک بیان خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری ضد، انا اور جھگڑے کی سیاست کو ملکی مفاد میں خیرباد کہہ کر واپس لوٹ آئیں۔ دھرنے والے غیرملکی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مصنوعی بحران پیدا کر کے وفاقی دارالحکومت میں افراتفری پھیلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی املاک پر حملے روکنے کے لئے پولیس کی کارروائی پر وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم حکومت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ پاکستان کو نیوکلیئر پاور بنانے کی سزا کاٹ چکے اب پاکستان کو اکنامک پاور بنانے کی کوشش کرنے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 410010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش