0
Friday 18 Apr 2014 21:11

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا اسکردو میں پریس کانفرنس، دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا اسکردو میں پریس کانفرنس، دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
رپورٹ: میثم بلتی
 
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماء مولانا رئیس نے اسکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق حاصل ہونے اور آئینی حقوق کی طرف پیش قدمی کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہم نے گلگت میں مذہبی منافرت اور آپس کی تلخیوں اور دوریوں کو ختم کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے جبکہ گلگت بلتستان میں امن قائم کرنے کے لیے سابق اور موجودہ حکمرانوں نے کروڑوں روپے خرچ کر کے بھی مطلوبہ نتیجے میں ناکام رہا ہے، الحمدللہ عوامی ایکشن کمیٹی نے مخلصانہ کوششوں کے ذریعے قوم کے اس اہم بنیادی مسئلے کو عملا حل کر کے قوم کو ایک عظیم پیغام دیا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی نو نکاتی ایجنڈے کو لے کر عوامی اعتماد کے بعد مطالبات حکام تک پہنچایا مگر افسوس ہمیں اس بات پر ہے کہ حکمرانوں نے اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے عیاشیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکردو کے علماء، زعماء اور غیور عوام نے ہمیں جو عزت دی ہیں، ہمیں جو حوصلہ بخشا ہے وہ انتہائی قابل قدر اور قابل تقلید ہے۔ انشاءاللہ ہم اسی عوامی طاقت کے ذریعے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا ہم بلتستان کے غیور عوام کا نہایت شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے پیغام پر لبیک کہتے ہوئے چار دنوں سے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے مستقل مزاجی کے ساتھ دھرنے میں حاضر رہے۔ ہم اپنے مقاصد کے حصول تک احتجاج کو جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 374283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش