0
Wednesday 29 Oct 2014 09:52

کربلا قیامت تک آنے والے بشریت کے لئے اتمام حجت ہے، مولانا محمد عباس

کربلا قیامت تک آنے والے بشریت کے لئے اتمام حجت ہے، مولانا محمد عباس
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام اقبال خمینی حال سرینگر میں محرم الحرام کی مناسبت سے سید الشھداء حسین ابن علیؑ اور ان کے باوفا اصحاب کو خراج عقیدت اور پیغام حسینی کو عوام الناس تک پہنچانے کی غرض سے ایک پروقار جلسہ کا انعقاد بعنوان (یوم حسینؑ) کیا گیا، جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک او نعت رسول مقبول (ص) سے ہوا اتحاد المسلمین کے جنرل سکریڑی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جس میں انہوں نے جلسے میں حاظرین و علماء دین کا شکریہ ادا کیا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا آغا سید حسن الموسوی صدر انجمن شرعی شیعیان نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ذکر حسینؑ کے ساتھ ساتھ اپنے اندر حسینی فکر پیدا کریں تاکہ اصلی حسینی کا دعویٰ کرسکیں، اس موقعہ پر کاروان اسلامی کے سربراہ مولانا غلام رسول حامی نے اپنے خطاب میں عالم اسلام سے پرزور اپیل کی کہ وہ قرآن و سنت کی پیروی کرتے ہوئے آپسی اختلاف کو ختم کر کے اصلی اُمت محمدی (ص) ہونے کا شرف حاصل کریں، مولانا آغا سید اعجاز نے اپنے منفرد خطبہ میں علماء دین، ائمہ مساجد، دانشور حضرات اور شعرائے کرام سے پرزور اپیل کی کہ وہ حقیقی معنوں میں دین اسلام کی تبلیغ کرکے اپنے منصبی ذمہ داریوں کے لحاظ کرکے دنیا و آخرت میں سرخ روی حاصل کریں، جلسے میں اپنے خطبہ کے دوران میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ امام حسین ؑ اور ان کے باوفا اصحاب نے صحرائے کربلا میں جو قربانیاں پیش کی وہ صرف اور صرف دین اسلام کی بقاء کے لئے تھی انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کو کربلا ماڈل بنا کر اپنے سلب شدہ حقوق آزادی حاصل کرنے کے لئے حسینی پیغام کو اُجاگر کرنی چاہئے۔ آخری پر صدر جلسہ مولانا محمد عباس انصاری نے کہا کہ محرم ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اس استغاثہ (ھل من ناصر ینصرنا) پر عمل پیرا ہوجائے جس میں آج جو عالم اسلام میں انتشار اور افراتفری کے ماحول کو نیست و نابود کرکے دین اسلام کی بقاء کے لئے نمایاں رول ادا کرکے دنیا و آخرت کی کامیابی سے ہمکنار ہوجائے۔
خبر کا کوڈ : 416952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش