0
Thursday 30 Oct 2014 14:48

ہنگو، گھر کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے 6 سالہ بچی زخمی

ہنگو، گھر کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے 6 سالہ بچی زخمی
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں گھر کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے چھ سالہ بچی زخمی ہوگئی جبکہ گھر کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ ہنگو پولیس نے بتایا کہ کچ بانڈہ میں بدھ کی صبح جان اکبر نامی شخص کے گھر کے مین گیٹ کے ساتھ نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 6 سالہ بچی حبشہ زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہنگو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
خبر کا کوڈ : 417258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش