0
Saturday 13 Sep 2014 09:36

تباہ کن سیلاب سے وادی کشمیر کے سات اضلاع میں عدالتی نظام مفلوج

تباہ کن سیلاب سے وادی کشمیر کے سات اضلاع میں عدالتی نظام مفلوج
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں شدید سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی سے وادی کشمیر کے کم سے کم سات اضلاع میں عدالتی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سول انتظامیہ کی بے بسی کے پیش نظر کسی کو معلوم نہیں کہ اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں کے لیے ضروری سامان کب دستیاب ہو گا۔ اطلاعات کے مطابق سرینگر، پلوامہ، کولگام، اسلام آباد، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور گاندر بل کے اضلاع میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے عدالتی بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس کے علاوہ ان اضلاع میں عدالتی ریکارڈ کو بھی سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیلاب کی وجہ سے راستے بند ہونے سے جوڈیشل آفیسر اور نہ ہی سول انتظامیہ کا کوئی اہلکار ریکارڈ کو پہنچے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے عدالتوں میں جا سکا ہے۔ سرینگر کی صدر کورٹ اور ہائی کورٹ کمپلیکس میں ابھی بھی سیلابی پانی کھڑا ہے اور ذرائع مواصلات بند ہونے کی وجہ سے ساتوں اضلاع میں عدالتی عملے سے بھی رابطہ ممکن نہیں ہے۔ متعدد علاقوں خاص طور پر سرینگر اور جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں جہاں پر سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے عدالتی عملہ اب بھی پھنسا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 409455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش