0
Wednesday 22 Oct 2014 00:31

کراچی، ایم کیو ایم کے مرکز 90 کے قریب وڈیو بناتے ہوئے مشکوک شخص گرفتار

کراچی، ایم کیو ایم کے مرکز 90 کے قریب وڈیو بناتے ہوئے مشکوک شخص گرفتار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کے قریب سے پکڑا گیا مشکوک شخص میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا، برآمد ہونے والا سامان بھی دکھا دیا گیا، مبینہ طور پر دہشت گردی کیلئے جاسوسی کرنے والا شخص افغانستان کا شہری سیف اللہ ہے، ایم کیو ایم کے رہنماء افتخار عالم نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ افغان شہری نے چھوڑنے کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب سے پکڑے گئے مشکوک افغان شہری کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا جس کا نام سیف اللہ ہے، ملزم سے افغانستان کا کارڈ، موبائل فون، بیٹریز، سمیں اور کالعدم تحریک طالبان کا لٹریچر بھی برآمد ہوا۔ مشتبہ شخص کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء افتخار عالم کا کہنا تھا کہ نورستان سے تعلق رکھنے والا شخص نائن زیرو کے قریب دہشت گردی کیلئے جاسوسی کر رہا تھا، ملزم سے اسلحہ، افغانستان کی جامعات کے کارڈز، موبائل فون، سمیں اور بیٹریز برامد ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مشتبہ شخص نے چھوڑنے کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی، سیف اللہ پشاور سے آج ہی کراچی پہنچا تھا اور نائن زیرو اور اطراف کی ویڈیو بنا رہا تھا، ملزم کو مسجد کے قریب سے پکڑا گیا۔
خبر کا کوڈ : 415845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش