0
Thursday 2 Oct 2014 13:35

اسلام مخالف تنظیم داعش میں شمولیت اختیار نہ کی جائے، پاکستان علماء کونسل

اسلام مخالف تنظیم داعش میں شمولیت اختیار نہ کی جائے،  پاکستان علماء کونسل
اسلام ٹائمز۔ معصوم لوگوں کو ہلاک کرنا اسلام کے خلاف ہے۔ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اور شام (داعش) جیسی انتہاء پسند تنظیموں میں شمولیت اختیار نہ کریں، جو تشدد کو فروغ دے رہی ہیں۔ پاکستان علماء کونسل نے سب سے بڑے دارالافتاء اور دنیا بھر کے مسلم رہنماؤں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ وہ دنیا کی عمومی صورتحال اور شام و عراق میں مسلم عوام اور نوجوانوں کو خصوصی طور پر درپیش صورتحال پر اپنی متفقہ رائے پیش کریں۔ کونسل نے مسلم حکمرانوں کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے کہا کہ وہ ان عوامل پر غور کرے، جن کی وجہ سے اسلامک اسٹیٹ جیسی تنظیمیں تشکیل پاتی ہیں، اور ان میں شامل ہو کر نوجوان تشدد اور انتہاء پسندی کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 412848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش