0
Wednesday 15 Oct 2014 17:21

ڈی آئی خان، محرم الحرام سکیورٹی پلان

ڈی آئی خان، محرم الحرام سکیورٹی پلان
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرم کے سلسلے میں سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق حسین بلوچ کی زیر نگرانی اس پلان کو ترتیب دیا گیا ہے۔ ضلع کو چھ سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر سیکٹر کا انچارج ڈی ایس پی ہوگا۔ شہر کو سیل کرنے کے علاوہ سی آر بی سی، دریا خان پل، قریشی موڑ، موسمیات آفس روڈ، نیو بنوں چونگی، دین پور روڈ سمیت مختلف راستوں کو آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔ ڈی پی او آفس میں آپریشن روم قائم کیا گیا ہے جبکہ پولیس لائن میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھر کی پانچ امام بارگاہوں کو حساس ترین، چار کو حساس اور چار کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ ماتمی جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں سمیت بازاروں میں مشکوک افراد پر نظر رکھنے کیلئے خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائیگی۔ جس کے لیے جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ ہائیوے اور سی آر بی سی کی پیٹرولنگ کے علاوہ تھانہ سٹی اور تھانہ کینٹ کی حدود میں موبائل گشت کے علاوہ پیدل گشت بھی جاری رکھا جائیگا۔ محرم الحرام کے دوران مجالس کے144، سیج کے 22، سفینے کے 8، تعزیعت کے 5، مہندی کے 9، ذوالجناح کے 19 اور تعزیئے کے 19 جلوسوں سمیت کل 226 روایتی جلوس برآمد ہونگے جنکی حفاظت کیلئے پانچ ہزار سکیورٹی اہلکار مشترکہ طور پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کی جائینگی اور مشترکہ گشت کیا جائیگا۔ روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جائیگا۔ افغان مہاجرین کا شہر میں داخلہ مکمل طور پر بند ہو گا۔ شہری اپنی جیبوں میں شناختی کارڈ ضرور رکھیں۔ قیام امن کیلئے شہریوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ پولیس نے سکیورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 414774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش