0
Sunday 20 Apr 2014 18:17

ہر شخص اپنا ایجنڈا بندوق سے نافذ کرنا چاہتا ہے، تفتیش سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہے، پرویز رشید

ہر شخص اپنا ایجنڈا بندوق سے نافذ کرنا چاہتا ہے، تفتیش سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ امن و امان کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، حامد میر کے واقعہ کی تفتیش سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کراچی کے نجی ہسپتال میں ٹی وی اینکر حامد میر کی عیادت کی جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیقات و تفتیش سے پہلے کچھ کہنا غلط ہوگا۔ ریاستی اداروں سے متعلق الزام قبل از وقت ہے، ان کا کہنا ہے کہ واقعہ کراچی میں پیش آیا۔ واقعہ کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے اور سندھ حکومت کو ایف آئی درج کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص اپنے ایجنڈے کو بندوق سے نافذ کرنا چاہتا ہے۔ جمہوریت برداشت اور ایک دوسرے سے بات چیت کا کلچر ہے۔ پاکستان کو جمہوری روایات پر گامزن کرنے کے لئے سب کو کوششیں کرنا ہوگی اور امن و امان کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔  

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ حامد میر پر حملے کا واقعہ کراچی میں پیش آیا۔ ذمہ داری صوبائی حکومت کی بنتی، تاہم وفاقی حکومت ہر مدد کے لئے تیار ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے آغا خان اسپتال کا دورہ کیا اور حامد میر کی عیادت کی، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حامد میر آزادی صحافت اور عدلیہ کی بحالی کے لیے کوشش کرتے رہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہر شخص اپنا ایجنڈا بندوق کے ذریعے نافذ کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے واقعہ کا ذمہ دار صوبائی حکومت کو قراردیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کراچی میں پیش آیا، سندھ حکومت کو ایف آئی آر درج کرنی چاہیے تھی، اب تک درج کیوں نہیں ہوئی؟ انھوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون کے لیے تیار ہیں، حامد میر پر حملے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کی جائے، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ حامد میر کے بھائی کے لگائے گئے الزامات کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا، امن و امان کے لیے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا، تفتیش سے پہلے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 374779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش