0
Friday 5 Sep 2014 14:46

افغانستان، پولیس انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر پر ٹرک بم حملے، 18 افراد ہلاک 150 زخمی

افغانستان، پولیس انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر پر ٹرک بم حملے، 18 افراد ہلاک 150 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے جنوب وسطی صوبہ غزنی میں افغان انٹیلی جنس کے دفتر اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر ٹرک بموں کے حملے میں 18افراد ہلاک اور150 کے قریب زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کارروائی تھی۔ صوبائی گورنر موسی خان اکبر زادہ نے افغان میڈیا کو بتایا کہ اس کارروائی میں 19 عسکریت پسندوں نے حصہ لیا جنہوں نے دھماکوں کے بعد پولیس ہیڈکوارٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس دفتر اور پولیس ہیڈ کوارٹرز پرحملوںمیں 18 افراد ہلاک اور150 کے قریب زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ حملوں کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان کافی دیرتک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ طالبان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 408339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش