0
Wednesday 23 Apr 2014 18:03

اسلام آباد، ایس یو سی کے وفد کی وزیراعلٰی گلگت بلتستان سے خصوصی ملاقات

اسلام آباد، ایس یو سی کے وفد کی وزیراعلٰی گلگت بلتستان سے خصوصی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے ایک وفد نے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس یو سی کے وفد نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو جی بی میں جاری گندم سبسڈی تحریک کے حوالے سے اپنا کردار اداء کرنے اور عوام کے جائز مطالبات پر فوری طور پر عمل درآمد کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سید مہدی شاہ نے وفد کو بتایا کہ وہ خصوصی طور پر گلگت سے اسلام آباد اسی مسئلے کے حل کیلئے آئے ہوئے ہیں اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر سے ملاقات بھی ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے ایک 6 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے جو اس مسئلے کے حل کیلئے تجاویز وفاقی و صوبائی حکومت کو پیش کریگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی سید مہدی شاہ نے ایس یو سی کو بھی مذاکراتی ٹیم میں اپنا ایک نمائندہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 375804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش