0
Saturday 26 Jul 2014 14:16

ایس یو سی کراچی کی القدس ریلی، اسرائیلی ناجائز تسلط کی مذمت، امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش

ایس یو سی کراچی کی القدس ریلی، اسرائیلی ناجائز تسلط کی مذمت، امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کے سینکڑوں مقامات سمیت کراچی میں بھی شیعہ علماء کونسل کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پرمرکزی القدس ریلی کراچی ریگل چوک تا پریس کلب نکالی گئی، جس میں علماء کرام، دینی مذہبی و سماجی شخصیات شیعہ علماء کونسل، جے ایس او، جعفریہ یوتھ کے تنظیمی کارکنان سمیت شیعہ سنی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شیعہ علماء کونسل کراچی کی جانب سے نکالی گئی، عالمی یوم القدس احتجاجی ریلی ریگل چوک سے نکل کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پہنچ کر علامتی دھرنے کی صورت اختیار کرگئی۔ القدس ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی صدر علامہ محمد باقر نجفی، علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ شیخ شبیر میثمی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ فیاض مطہری نے کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی مظلومین سے اظہار ہمدردی، اسرائیلی ناجائز تسلط کی مذمت اور مردہ باد امریکا و اسرائیل کے بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین نے امریکا اور اسرئیل کے پرچم نذر آتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 401606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش