0
Tuesday 16 Sep 2014 16:55

گو نواز گو کی تحریک عوام کی آواز بن چکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

گو نواز گو کی تحریک عوام کی آواز بن چکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے انقلاب مارچ اسلام آباد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز برادران اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں۔ اسی لیے پورے ملک میں گو نواز گو کی تحریک عوام کی آواز بن چکی ہے شریف برادران جہاں بھی جاتے ہیں وہاں گو نواز گو کے نعرے بلند ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی اصلاحات کے بغیر عوامی مشکلات غربت میں جاری بے روزگاری اور دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا، فرسودہ استحصالی نظام اب اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انقلاب و آزادی مارچ نے عوام میں جو شعور بیدار کیا ہے، وہ اس ملک کی تقدیر بدل دے گا، انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مختلف طبقات کرپٹ استحصالی نظام کو آخری دھکا دینے کے لیے میدان عمل میں آکر اپنا کرد ادا کریں۔ دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔ اسکے علاوہ انہوں نے انقلاب مارچ میں قائم منہاج اسکول اور وحدت میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 410002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش