0
Monday 25 Aug 2014 14:33

سرحدی کشیدگی، افغان سلامتی کونسل کی جانب سے پاکستان کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری

سرحدی کشیدگی، افغان سلامتی کونسل کی جانب سے پاکستان کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری
اسلام ٹائمز۔ افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملک کی قومی سلامتی کونسل نے پاکستان کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے اتوارکو جاری ایک بیان میں کہاکہ سرحدی فورسزکو سرحد کے اس پار سے ہونے والی کارروائی کا فوری طورپر جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ افغان حکومت نے پاکستان کے اس بیان کو بھی مستردکر دیا کہ چند روز قبل افغان فورسز نے بلوچستان کے علاقے میں گھس کر فائرنگ کی۔ پاکستانی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے جعمہ کو پاکستانی علاقے میں گھس کر چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 406567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش