0
Sunday 13 Apr 2014 23:01

فوج اور حکومت کے درمیان کچھ اختلافات ہیں، چودھری نثار کا اعتراف

فوج اور حکومت کے درمیان کچھ اختلافات ہیں، چودھری نثار کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے اعتراف کیا ہے کہ فوج اور حکومت کے درمیان کچھ اختلافات ہیں جن پر جلد قابو پا لیں گے، شمالی وزیرستان کو چند ہفتوں میں صاف کرایا جاسکتا ہے لیکن بازاروں میں دھماکے کون روکے گا۔ طالبان سے مذاکرات پر حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، کچھ دوریاں ہیں جو جلد دور ہو جائیں گی، سبزی منڈی دھماکے میں استعمال کی گئیں امرود کی پیٹیاں جنوبی پنجاب سے آئیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی واقعہ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، دھماکے میں استعمال ہونے والا بارود فروٹ کی پیٹی میں ہی رکھا گیا تھا، یہ پیٹیاں جنوبی پنجاب سے بس کے ذریعے لائی گئی تھیں جس پر تحقیقات جاری ہے۔ چودھری نثار نے ایک بار پھر سابق حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ 42 کروڑ کی لاگت سے لائے جانے والے سکینر کو پیپلز پارٹی دورحکومت میں ہی پولیس نے ناکارہ قراردیا تھا، اب سپریم کورٹ جانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کے غیر محفوظ ہونے کی باتیں درست نہیں، وفاقی دارالحکومت میں نئے آئی جی، ایس ایس پی آپریشنز اور رینجرز اہلکار آئندہ ہفتے سے ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں آیا، فوج اور حکومت مل کر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ فوج کو اعتماد میں لئے بغیر قیدی رہا کر دئیے جائیں۔ ملک کے اندر اور باہر مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والی قوتیں موجود ہیں۔ یہ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ قومی سلامتی پر سیاست نہ کی جائے اور بلاوجہ تنقید سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ کن گروپوں کو کہاں سے فنڈنگ کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 372466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش