0
Tuesday 22 Apr 2014 10:17

نریندر مودی کے مخالفین کو پاکستان چلے جانا چاہیے، بی جے پی

نریندر مودی کے مخالفین کو پاکستان چلے جانا چاہیے، بی جے پی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار میں بی جے پی کے رہنما گری راج سنگھ کے بیان کی ہر طرف سے مذمت ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو لوگ نریندر مودی کے مخالف ہیں انہیں پاکستان چلے جانا چاہیے، اس کے بعد بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وہ اپنے متنازع بیان پر معافی نہیں مانگیں گے کیونکہ انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کہی ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ملک نریندر مودی کو وزیراعظم بننے سے روکنا چاہتے ہیں اور ان میں بھارت کا نمبر ایک دشمن ملک پاکستان بھی شامل ہے، پاکستان نے نریندر مودی کو وزیراعظم بننے سے روکنے کے لیے اپنی پوری قوت لگا رکھی ہے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سارے مودی مخالف ملک مخالف ہیں تو انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی خوبصورتی مخالفت کرنا ہے لیکن کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان پرست لوگوں کو کھلی چھوٹ دے دی جائے، گری راج سنگھ نے بہار میں ایک جلسے میں کہا تھا کہ جو لوگ نریندر مودی کو روکنا چاہتے ہیں وہ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، آنے والے دنوں میں ان کے لیے بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، ان کے لیے صرف پاکستان میں جگہ بچے گی، اس جلسے میں بی جے پی کے سابق صدر نتن گڈکری بھی موجود تھے، سیاسی حلقوں میں گری راج سنگھ کے بیان کی سخت مخالفت ہو رہی ہے، دوسری جانب کانگریس کے ترجمان محمد افضل نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ووٹ نہیں ڈالیں گے، کیا ان سب کو مودی جی پاکستان بھیجیں گے؟ اگر ایسا ہوا تو 90 فیصد لوگوں کو پاکستان بھیجنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 375265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش