0
Wednesday 22 Oct 2014 19:59
مقدس مقامات پر بمباری کرنیوالے یزیدی داعش کا مقابلہ حسینی کردار سے کیا جائے

افکار حسینی کو زندہ کرکے عالمی استعمار کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، متحدہ علماء محاذ

امام حسین وحدت و بیداری کی علامت ہیں، حسین سب کے ہیں، علامہ سید حسنین موسوی
افکار حسینی کو زندہ کرکے عالمی استعمار کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر صوبہ پنجاب کے زیراہتمام علامہ آغا سید حسنین موسوی کی صدارت میں راولپنڈی پریس کلب میں شہادت امام حسین وحدت و بیداری امت کی متقاضی کانفرنس منعقد ہوئی جبکہ مہمانان خصوصی علامہ پیر اظہار حسین شاہ بخاری، ڈاکٹر غضنفر مہدی، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران محمد اکبر اکبری، رکن اسمبلی اعجاز خان جازی تھے۔ مقررین نے کہا کہ افکار حسینی کو زندہ کرکے عالمی استعمار کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ شہید کربلا امام حسین وحدت و بیداری کی علامت ہیں، حسین سب کے ہیں، جو حسین کا نہیں وہ رب کا نہیں، اصحاب رسول و اہل بیت اطہار سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ عالمی استعماری یزیدی قوتوں کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کیا جائے۔

امام حسین نے وارثین انبیاء علماء میں محراب و ممبر پر حق و صداقت کا علم بلند کرنے کے لئے جذبہ حریت و جرأت پیدا کی۔ شہادت حسین (ع) ملت اسلامیہ کو اسرائیل، امریکہ، بھارت داعش کے خلاف متحد و بیداری کا پیغام دیتی ہے۔ عراق میں مقدس مقامات پر بمباری کرنیوالے یزیدی داعش کا مقابلہ حسینی کردار سے کیا جائے۔ پاکستان میں حسینی انقلاب کی ضرورت ہے۔ حکومت محرم میں قیام امن کو یقینی بنائے اور تھانہ کی سطح پر علماء کی معیت و مشاورت سے امن کمیٹیاں تشکیل دے۔ سیمینار سے پیر عظمت اللہ سلطان قادری، پیر نثار المصطفٰی باغدروی، علامہ رفیق انجم، پیر سعید احمد نقشبندی، علامہ سید فرہاد علی شاہ، علامہ کامران اختر صدیقی، علامہ ڈاکٹر سعد ہزاروی، مفتی عبدالشکور فاروقی، علامہ عبدالجلیل نقشبندی، علامہ علی موسوی نور بخشی، علامہ اکبر کاظمی، قاری اعظم نورانی، مولانا ظہیر سبزواری، رفعت اختر باجی، کرنل (ر) نادر حسن، محمد نعیم، انجینئر آصف رضا خان، مولانا قاسم رضا عرفانی، علامہ آغا نیئر عباس جعفری، علامہ سلیم حیدر، علامہ حیدر علوی، علامہ عابد حسین نظامی، قاری شبیر احمد، سردار امان، شیخ مظہر علی، سید رضا کاظمی، شاہد ملک، مولانا سلطان محمود شاہین، اللہ یار، راجا اسد علی کیانی و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 415981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش