0
Monday 28 Jul 2014 15:22

نائجیریا میں یوم القدس کے مظاہرین پر وحشیانہ حملہ اور شہادتیں افسوسناک ہے، آغا علی رضوی

نائجیریا میں یوم القدس کے مظاہرین پر وحشیانہ حملہ اور شہادتیں افسوسناک ہے، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان  بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں  نائیجیریا میں  سکیورٹی اداروں  کی جانب سے نہتے یوم القدس کے مظاہرین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائجیریا کی سکیورٹی فورس کی جانب سے نہتی عوام پر وحشیانہ حملہ دراصل اسرائیل اور امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں  نے کہا کہ دنیا بھر میں  پھیلے ہوئے سی آئی اے اور موساد کے نمکخواروں  کے لیے یوم القدس بہت بھاری گزرا ہے اور کروڑوں  مسلمانوں   اور دیگر مکاتب فکر کا سڑکوں  پر نکل کر امریکہ و اسرائیل کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کرنا دراصل اس بات کی دلیل ہے کہ عالم انسانیت امریکہ و اسرائیل سے بیزار ہے۔ انہوں  نے کہا کہ نائیجریا کے عالم مبارز شیخ ابراہیم زکزاکی کی شجاعت کو سلام پیش کرتا ہوں،  جنہوں نے اپنے تین فرزند قدس کی راہ میں  قربان کر دیئے۔ نائیجریا کی حکومت کی جانب سے یوم القدس کے جلوس پر حملہ اور تیس کے قریب شہادتیں  نائجیریا کی فوج کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ انہوں  نے کہا کہ نائجیرین آرمی کا یہ قبیح فعل نہایت افسوسناک اور امریکہ و اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہے۔
خبر کا کوڈ : 401986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش