0
Monday 1 Sep 2014 15:48

عرب دنیا کی دفاعی صلاحیت

عرب دنیا کی دفاعی صلاحیت
رپورٹ: کے آئی خان

مختلف ممالک کی عسکری اور فوجی طاقت کے جائزے پر مبنی مختلف ادارے اپنی رپورٹس مرتب کرتے ہیں۔ دنیا بھر کے عسکری امور پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے گلوبل فائر پاور نے عرب ملکوں کی عسکری درجہ بندی کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں 2014ء میں عرب ممالک کی 10 طاقتور ترین افواج پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں ان عرب ملکوں کی مجموعی آبادی کے تناظر میں لڑاکا فوج کی تعداد، اسلحہ، دفاعی ساز و سامان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں مصر کو طاقتور ترین عرب ملک کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب دفاعی اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ شام عرب دنیا کا تیسرا بڑا طاقتور ترین ملک ہے۔

1: مصر دفاعی اعتبار سے
مصر کی مسلح افواج کو دنیا کی 13ویں اور عرب دنیا کی پہلی بہترین فوج کا درجہ حاصل ہے۔ مسلح افواج میں شامل باضابطہ فوجیوں‌ کی تعداد چار لاکھ 68 ہزار اور ریزرو فوج چار لاکھ 79 ہزار، 35 ملین افراد میں فوجی خدمات انجام دینے کی صلاحیت ہے۔ ٹینکوں کی تعداد 4487، بکتر بند گاڑیاں 9646، جنگی طیارے 863، جنگی ہیلی کاپٹر 200، نیوی کٹس 221، بحری بیڑا کوئی نہیں، آبدوزیں 4، دفاعی بجٹ 4.1 ارب ڈالر ہے۔

2: سعودی عرب
سعودی عرب مصر کے بعد عرب دنیا کی دوسری بڑی اور پوری دنیا کی 25ویں بڑی فوج رکھتا ہے۔ سعودی عرب کی مجموعی آبادی 28 ملین، مسلح افواج کی تعداد دو لاکھ 33 ہزار، ریزرو فوج 25 ہزار، فوجی صلاحیت کے حامل افراد کی تعداد 13 ہزار، ٹینک 1909، بکتر بند گاڑیاں 4890، جنگی طیارے 977، جنگی ہیلی کاپٹر 368، بحری دستے 23، بحری بیڑہ کوئی نہیں، آبدوز کوئی نہیں ہے۔

3: شام
عرب ممالک کی مسلح افواج میں شام تیسرے اور عالمی سطح پر 26ویں نمبر پر ہے۔ کل آبادی 8. 20 ملین نفوس پر مشتمل ہے باضابطہ فوج کی تعداد تین لاکھ چار ہزار، ریزرو فوج 04 لاکھ 50 ہزار، عسکری خدمات انجام دینے کی صلاحیت کے حامل افراد کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار، ٹینک 4150، بکتر بند گاڑیاں 7940، جنگی طیارے 695، جنگی ہیلی کاپٹر 176، بحریہ کے دفاعی آلات 41، بحری بیڑہ کوئی نہیں، آبدوز کوئی نہیں، دفاعی بجٹ سالانہ اڑھائی ارب ڈالر ہے۔

4: الجزائر
الجزائر عرب ممالک میں فوجی صلاحیت میں چوتھے اور عالمی سطح پر 31ویں نمبر پر ہے۔ کل آبادی 37.3 ملین افراد پر مشتمل فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار، زیررو فوج ایک لاکھ 50 ہزار، فوج میں خدمات انجام دینے کی صلاحیت 18 ملین، ٹینکوں کی تعداد 1059، بکتر بند گاڑیاں 1800، جنگی طیارے 409، جنگی ہیلی کاپٹر 136، بحریہ کے دفاعی آلات 29، آبدوزیں 3، بحری بیڑہ کوئی نہیں، کل دفاعی بجٹ 8 اعشاریہ ایک ارب ڈالر ہے۔

5: متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات کو عرب دنیا کی پانچویں بڑی فوج اور عالمی سطح پر 42ویں دفاعی طاقت سمجھا جاتا ہے۔ مجموعی آبادی 7.8 ملین نفوس، باضابطہ فوج کی تعداد 67 ہزار، ریزرو فوج کوئی نہیں، عسکری خدمات انجام دینے والوں کی تعداد 30 لاکھ، ٹینک 545، بکتر بند گاڑیاں 1540، جنگی طیارے 457، جنگی ہیلی کاپٹر 140، بحری اجزاء 70، آبدوز کوئی نہیں، کل دفاعی بجٹ 15.2ارب ڈالر ہے۔

6: یمن
یمن عرب ممالک میں دفاعی اعتبار سے چھٹی بڑی طاقت ہے اور عالمی سطح پر اسے 45واں درجہ حاصل ہے۔ کل آبادی 24.7 ملین افراد پر مشتمل، باقاعدہ جنگجو فوجیوں کی تعداد چار لاکھ ایک ہزار، ریزرو فوج 04 لاکھ 50 ہزار، فوج میں خدمات انجام دینے والوں کی صلاحیت 8 اعشاریہ ایک ملین، ٹینکوں کی تعداد 106، بکتر بند گاڑیاں 600، جنگی طیارے 362، جنگی ہیلی کاپٹر 94، بحریہ کے یونٹس 33، بحری بیڑا کوئی نہیں، آبدوز کوئی نہیں، سالانہ دفاعی بجٹ ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر ہے۔

7: اردن
کل آبادی 6.5 ملین، باقاعدہ فوج کی تعداد ایک لاکھ، ریزرو فوج 65 ہزار، عسکری خدمات انجام دینے والی آباد کی تعداد 28 لاکھ، ٹینکوں کی تعداد 1048، بکتر بند گاڑیاں 2881، جنگی طیارے 324، جنگی ہیلی کاپٹر 118، بحریہ کے اجزاء 39، بحری بیڑہ اور آبدوز کوئی نہیں، سالانہ دفاعی بجٹ ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر ہے۔

8: عراق
عراق عرب ممالک کی آٹھویں اور دنیا کی 68ویں فوجی طاقت ہے۔ کل آبادی 32 ملین افراد، فوج میں شامل دو لاکھ 76 ہزار، ریزرو فوج تین لاکھ 42 ہزار، عسکری خدمات انجام دینے کی صلاحیت کی حامل آبادی 13 ملین، ٹینک 396، بکتر بند گاڑیاں 2643، جنگی طیارے 278، جنگی ہیلی کاپٹر 129، بحریہ کے یونٹس 88، بحری بیڑا اور آبدوز کوئی نہیں، سالانہ دفاعی میزانیہ ساڑھے پانچ ارب ڈالر ہے۔

9: سلطنت آف عمان
خلیجی ریاست عمان عرب ممالک کی نویں دفاعی طاقت ہے اور عالمی سطح پر اسے 69 واں درجہ حاصل ہے۔ کل آبادی 3.1 ملین فوج میں شامل افراد کی تعداد 62 ہزار، ریزرو فوج 20 ہزار، عسکری خدمات انجام دینے والوں کی تعداد 14 لاکھ، ٹینکوں کی تعداد 215، بکتر بند گاڑیاں 1040، جنگی طیارے 101، جنگی ہیلی کاپٹر 42، بحریہ کے یونٹس 8، بحری بیڑا اور آبدوز کوئی نہیں، سالانہ دفاعی بجٹ 67 ارب ڈالر ہے۔

10: کویت
کویت عرب ممالک میں دسویں دفاعی طاقت اور 74ویں عالمی فوجی صلاحیت کا حامل ملک ہے، اس کی کل آبادی 28 لاکھ نفوس پر مشمتل ہے، فوج میں شامل افراد کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار، ریزرو فوج کوئی نہیں، عسکری خدمات کی عوامی صلاحیت 13 لاکھ ٹینک 368، بکتر بند گاڑیاں 932، جنگی طیارے 108، جنگی ہیلی کاپٹر 44، بحریہ کے یونٹس 44، بحری بیڑا اور آبدوز کوئی نہیں، کل سالانہ دفاعی بجٹ پانچ اعشاریہ ایک ارب ڈالر ہے۔
خبر کا کوڈ : 407629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش