0
Wednesday 29 Oct 2014 20:02

سائبر حملہ کرکے وائٹ ہاؤس کے کمپیوٹرز ہیک کرلئے گئے، امریکی اخبار

سائبر حملہ کرکے وائٹ ہاؤس کے کمپیوٹرز ہیک کرلئے گئے، امریکی اخبار
اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا میں انٹرنیٹ کے ذریعے جاسوسی کرنے کا دعویٰ کرنے والی سپر طاقت امریکہ کے صدر براک اوباما کی سرکاری رہائش گھر وائٹ ہاؤس کے کمپیوٹرز پر سائبر حملہ کر کے کمپیوٹر ہیک کر لیے گئے ہیں. امریکی اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس میں موجود دفتر کے کمپیوٹر ہیک کر کے اس کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی ہے، اخبار کے مطابق کمپیوٹر ہیک کرنے کی اطلاع ایک امریکی دوست ملک نے دی، جس کے بعد حکام نے اس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا ماننا ہے کہ اس سائبر حملے کے پیچھے کوئی ملک کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم ابھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا ہے، کون سی ریاستی طاقت اس واقعے کے پیچھے کام کر رہی ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے سے وائٹ ہاؤس دفتر کے چند کلاسیفائیڈ کمپیوٹر متاثر ہوئے ہیں۔ ایک امریکی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حالیہ سائبر حملے کے بعد سے ماہرین نے ان کلاسیفائیڈ کمپیوٹر کے بارے میں اپنی تشویش ظاہر کی تھی، اس تازہ واقعے کے بعد اس طرح کمپیوٹر کے ڈیٹا تک رسائی کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، کیونکہ کہ بہت سی قوتیں ہیں جو امریکا کی اہم معلومات کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جب کہ امریکا کا خیال ہے کہ روس کی ریاست بھی اس طرح کی کوشش کے پیچھے ہو سکتی ہے۔

اخبار کے مطابق اس ہیکنگ کا انکشاف دو ہفتے قبل ہوا تھا، جس کے بعد وائٹ ہاؤس کےاکثر ملازمین کو اپنے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی، امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور سیکورٹی سروسز ہیکنگ کی تفتیش کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش